الکٹورل بانڈ مودی کی بدعنوانی کی نئی اسکیم :پرینکا

   

امیٹھی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سیدھا حملہ کرتے ہوئے کہا کہ الکٹورل بانڈ کے نام پر بی جے پی حکومت نے تو بدعنوانی کی نئی اسکیم لائی تھی۔ پرینکا نے اتحاد سے کانگریس امیدوار کشوری لال شرما کی انتخابی ریلی میں کہا کہ بی جے پی مشتہر کرتی ہیکہ مودی چونکہ بدعنوانی کو ختم کرنے میں لگے ہیں اس لئے سارے اپوزیشن جماعتیں ان کے پیچھے پڑ گئی ہیں لیکن مودی تو الکٹورل بانڈ کی شکل میں بدعنوانی کی نئی اسکیم ہی لے آئے جس کے ذریعہ ہزاروں کروڑ روپئے کا چندہ لیا گیا۔ انہوں نے کہابی جے پی حکومت کی پالیسیاں صرف بڑے بڑے پونجی پتیوں اور صنعت کاروں کیلئے ہیں اور غریب کو ان کے حال پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔ مہنگائی اور بیروزگاری شباب پر ہے کسان پریشان ہیں لیکن حکومت چند پونجی پتیوں کا قرض معاف کر رہی ہے ۔ اسے عوام کی دکھ۔ تکلیف سے کوئی مطلب نہیں ہے ۔رائے بریلی اور امیٹھی سے خاندانی رشتے کا ذکر کرتے ہوئے پرینکا نے کہا کہ رائے بریلی اور امیٹھی سے ان کے کنبے نے سیاست سیکھی ہے ۔