الہ آباد ہائی کورٹ نے اعظم خان اور بیٹا کو ضمانت دینے سے کیاانکار

,

   

پریاگ راج۔ مذکورہ الہ آبا دہائیکورٹ نے جمعر ات کے روز سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خان او ران کے بیٹے عبداللہ اعظم خان جس کو فرضی پین کارڈ رکھنے والے دھوکہ دہی کے ایک کیس میں گرفتار کیاہے کو ضمانت دینے سے انکار کردیاہے۔

جسٹس سونیت کمار کی ایک رکنی بنچ نے لوک سبھا ایم پی رام پور اعظم خان اور ان کے بیٹے کی ضمانت سے انکا رکرتے ہوئے کہاکہ ایسے ماحول میں انہیں ضمانت دینا عوامی مفاد میں نہیں ہوگا۔

مذکورہ بنچ نے کہاکہ ”ملزمین کے مختلف محکموں میں اسر ورسوخ ریاست کے مختلف محکمات میں ان کے خلاف دئے گئے درخواست پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔ گواہوں پر وہ لوگ اثر انداز ہوسکتے ہیں جس سے انصاف متاثر ہوسکتا ہے“۔

بنچ نے مزیدکہاکہ ”اس کے بموجب ایسے حالات میں انہیں ضمانت کی فراہمی عوامی مفاد میں نہیں ہوگی“۔

مذکورہ بنچ نے استفسار کہاکہ باپ او ربیٹا دونوں عینی شاہدین کی سنوائی کرنے والی عدالت میں گواہی کے بعد وہ ضمانت کی درخواست دیں۔