نئی دہلی۔ گرو روی داس جینتی کے پیش نظر14فبروری کو ہونے والے پنجاب اسمبلی انتخابات کی تاریخ ملتوی کرنے کے متعلق مختلف سیاسی جماعتوں کی مانگ پر مذکورہ الیکشن کمیشن نے پیر کے روز ایک میٹنگ کی ہے۔
پنجاب چیف منسٹر چرنجیت سنگھ چنی نے بھی مذکورہ جینتی کے پیش نظر انتخابات کی تاریخ چھ دنوں تک ملتوی کردینے کا الیکشن کمیشن پر زوردیاتھا۔
اسی طرح کی درخواستیں دیگر سیاسی جماعتوں‘ بی جے پی‘ بی ایس پی کی جانب سے بھی ایک وقت میں ہونے والے انتخابات کو ملتوی کرنے پر کی گئی ہے۔
اس دن کو منانے کے لئے لاکھوں عقیدت مند اترپردیش کے واراناسی پہنچتے ہیں اور پارٹیوں کا یہ احساس ہے کہ وہ اپنے حق رائے دہی سے محروم ہوجائیں گے۔
مذکورہ جینتی 16فبروری کو ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق انتخابی پینل اس معاملے پر تبادلہ خیال کے بعد تفصیلات پیش کریگا۔