سیوان جو شہاب الدین کا مضبوط گڑ مانا جاتا ہے میں جے ڈی(یو) کی کویتا سنگھ باہو بلی اجئے کمار سنگھ کی پتنی‘ ڈان کی بیوی فریال رومی نے کہاکہ وہ وصولی سے پاک شہر چاہتی ہیں‘ اس الیکشن میں کن موضوعات کواجاگر کیاجائے گا اس کے متعلق بات کی۔
لوگ یہاں پر سب سے پہلے امن چاہتے ہیں۔ اہم ایجنڈہ ہے ’شانتی‘ امن‘ چین‘۔ ہر الیکشن میں اس علاقے میں دہشت کا ایک ماحول رہتا ہے۔ لو گ شہاب الدین کی واپسی سے خوفزدہ رہتے ہیں
وہ دہشت کیاہے؟
یہ شہاب الدین کی دہشت ہے۔ اگر اس کی بیوی حنا شہاب جیت جاتی ہیں‘ تو اس کو تہاڑ جیل سے رہا کرنے کی کوشش کریں گی اور قتل‘ وصولی دوبارہ شروع ہوجائے گا۔لہذا حنا کو شکست دینا اہم ایجنڈ ہ ہے
آپ کے شوہر اجئے کمار سنگھ پر بھی جرائم کے مقدمات میں سنوائی چل رہی ہے
ان کے خلاف کچھ الزامات ہیں‘ مگر عدالت نے انہیں بری کردیاہے۔
انہیں اپوزیشن نے پھنسایا ہے۔ مگر شہاب الدین اس وقت جیل میں گئے جب ان کے حکومت تھی
کیا آپ سمجھتی ہیں کہ سیوان میں اپنے شوہر کی شبہہ ”باہوبلی“ کی ہے؟
لوگ انہیں شہاب الدین کے مخالف کے طور پر جانتے ہیں۔ صرف آر جے ڈی کے لوگ ہیں انہیں مجرم قراردیتے ہیں‘ مگر جو لوگ انہیں جانتے ہیں وہ انہیں ”بھگوان“ پکارتے ہیں۔
آپ نے دو مرتبہ اسمبلی الیکشن میں جیت حاصل کی ہے اور کیابھروسہ ہے اس مرتبہ بھی
آپ جیت حاصل کریں گی؟
لوگوں کو مجھ پر بھروسہ ہے۔ اگر لو گ امیدوار کے طور پر بھروسہ کریں گے تو جیت یقینی ہے۔
بطور ایم ایل اے اپنے کام کو آپ کتنے نمبر دیں گے؟
میں نے ہر گاؤں میں بجلی پہنچائی ہے اور گاؤں کو سڑکوں سے جوڑا ہے۔
تمام اسکولس اوراسپتال جس کا وعدہ کیاگیاتھا کھول دیاگیا ہے۔
یہاں پر ایک کیندرا ویدیالیہ‘ ایک پالی ٹکنیک‘ ایک سب ڈویثرنل اسپتال‘ ایک کمیونٹی اسپتال دہرداؤں میں اور ایک ماڈل اسپتال بھی تعمیرکیاگیا ہے