اماراتی ایر لائنزکی پروازوںکا پیر سے آغاز

   

دبئی۔3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)اماراتی ایر لائنز کی جانب سے محدود پروازیں چلانے کا آغاز پیر سے ہوگا اور یہ ملک میں مقیم ان غیر ملکیوں کیلئے مختص ہوں گی جو اپنے وطن جانا چاہتے ہیں۔ دبئی میں شہری ہوابازی اتھارٹی کے سربراہ شیخ احمد بن سعید آل مکتوم نے کہا ہے کہ فیصلہ ہوا ہیکہ کورونا کے باعث انٹر نیشنل پروازیں بند ہونے سے متاثر ہونے والے ملک میں مقیم اقامہ ہولڈر یا وزٹ پر آئے ہوئے غیر ملکیوں کو پہلے سفر کا موقع دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پروازوں کی جزوی بحالی کی تفصیل ابھی طے نہیں کی تاہم جلد ہی پروازوں کا نیا شیڈول جاری ہوگا۔