کویت شہر۔کویت نے اتوار کے روز بارہوں جماعت کے وہ طلبہ جنھوں نے ٹیکہ نہیں لیاہے مجوزہ امتحانات کے دوران ان کی حفاظت کے لئے مفت پی سی آر ٹسٹ کا آغاز کیاہے۔
زنہو نیوز ایجنسی کی جانکاری کے مطابق کویت کے وزرات تعلیم نے ایک صحافتی بیان میں کہا ہے کہ ان اقدامات کو وزرات صحت (ایم او ایچ) کے اشتراک سے اتوار او رپیر کے روز صبح 8بجے سے شام8بجے مقامی وقت کے مطابق ملک کے ہر تعلیمی علاقے کے ایک ایک اسکول میں روبعمل لایاجائے گا۔
بیان میں کہاگیاہے کہ یہ اقدامات طلبہ کے صحت او رحفاظت کے اعلی معیارات کو یقینی اور کویڈ 19وباء کے خطرات کو کم کرنے کے لئے اٹھایاگیاہے۔
اس میں کہاگیاہے کہ جو طلبہ امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں انہیں ایم او ایچ کا جاری کردہ سرٹیفکیٹ یا پھر جانچ کی منفی رپورٹ کی پیشکش درکار ہے۔
اس میں مزید کہاگیا ہے کہ جو بھی کویڈ19سے متاثر ہے اور یاپھر کسی متاثرہ فرد کے رابطے میں آیا ہے اس کو اسکول یا پھر امتحان میں آنے کی اجازت نہیں ہے۔