امراوتی (آندھراپردیش): وائی ایس آر کانگریس پارٹی صدر اور وزیر اعلیٰ آندھراپردیش وائی جگن موہن ریڈی پر نازیبا تبصرہ کرنے پر پولیس نے ایک افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ اس تبصرہ کو شیئر کرنے والے شخص کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ جگییا پیٹ پولیس سرکل انسپکٹر ناگیندر کمار نے بتایا کہ دونوں ملزمین کو عدالتی تحویل میں دیدیا گیا ہے۔ ناگیندر کمارنے اس ملزمین کو شناخت اویناش اور چل کلو ضلع کے متوطن سے کی گئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتار شدگان ملزمین کو عدالت نے دو ہفتوں کیلئے ریمانڈ پر رکھا ہے۔ محکمہ پولیس نے عوام سے درخواست کی کہ کوئی ایسا مواد سوشل میڈیا پر اپلوڈ نہ کریں او رنہ انہیں شیئر کریں جس سے آپ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔