امریکہ سے حیدرآبادی نوجوان کی نعش کی منتقلی کیلئے چیف سکریٹری کا مکتوب

   

حیدرآباد۔/22 جنوری، ( سیاست نیوز) چیف سکریٹری شانتی کماری نے مرکزی حکومت کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے گذشتہ دنوں امریکہ کے واشنگٹن میں اشرار کی فائرنگ میں ہلاک 26 سالہ حیدرآبادی نوجوان کے روی تیجا کی نعش کی منتقلی کے اقدامات کی خواہش کی ہے۔ چیف سکریٹری نے وزارت خارجہ کے عہدیداروں کو مکتوب روانہ کیا۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی ہدایت پر یہ مکتوب روانہ کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ روی تیجا کی نعش جلد از جلد حیدرآباد منتقل کرتے ہوئے ان کے لواحقین کے حوالے کی جائے۔ نیویارک میں موجود ہندوستانی کونسل جنرل کو اس سلسلہ میں مقامی پولیس اور ہاسپٹل حکام سے ربط قائم کرنے کی خواہش کی گئی۔1