امریکہ میں پنجابی کنبہ کے قتل کی تحقیقات میں وزارت خارجہ سے مداخلت کا مطالبہ

   

چنڈی گڑھ: پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے کیلیفورنیا میں ایک پنجابی کنبہ کے قتل کی تحقیقات میں مرکزی وزیر خارجہ سے مداخلت کی درخواست کی ہے ۔جمعرات کو یہاں ایک بیان میں مسٹر مان نے کہا کہ ریاست کے ہوشیار پور ضلع کے ہرسی گاؤں کے ایک کنبہ کو کیلیفورنیا میں بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پہلے اہل خانہ کو اغوا کیا گیا اور بعد میں اہل خانہ کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔ مرنے والوں کی شناخت جسدیپ سنگھ، جسلین کور، امندیپ سنگھ اور آٹھ ماہ کی روحی کے طور پر کی گئی ہے۔