امریکہ میں ہیلی کاپٹر حادثہ تین افراد ہلاک

   

ہیوسٹن : جنوبی امریکی ریاست مسیسیپی کی میڈیسن کاؤنٹی میں پیر کو ایک میڈیکل ہیلی کاپٹر کے حادثہ کا شکار ہونے سے اس میں سوار تین افراد کی موت ہو گئی۔ مقامی افسران نے واقعہ کی تصدیق کی ہے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق، متاثرین میں پائلٹ اور اسپتال عملے کے دو ارکان شامل ہیں۔ یونیورسٹی آف مسیسیپی میڈیکل سینٹر نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ حادثہ کے وقت ہیلی کاپٹر میں کوئی مریض نہیں تھا۔ میڈیسن کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے کہا کہ ہیلی کاپٹر ایک گھنے جنگل والے علاقے میں گرا۔ حادثہ کی وجہ جاننے کے لیے جانچ جاری ہیں۔