امریکہ نے ہندوستانیو ں کو82,000اسٹوڈنٹس ویزا دیا ہے‘ سابقہ سالوں میں سب سے زیادہ

,

   

سال2021سے ’اوپن ڈورس“ کی رپورٹ کے بموجب‘ یہاں امریکہ میں تعلیمی سال2020-21کے دوران 167,582ہندوستانی اسٹوڈنٹس ہیں‘ جو جملہ عالمی طلبہ کا 20 فیصد حصہ ہے


ہندوستان میں موجود امریکی سفارت خانوں نے اس سال پہلے ہی 82,000اسٹوڈنٹس ویزا جاری کردئے ہیں جو سابق کے سالوں میں سب سے زیادہ ہے اور دیگر کسی بھی ملک کے مقابلے میں امریکی اسٹوڈنٹس ویزا ہندوستانی طلبہ کو سب سے زیادہ ملے ہیں۔

مذکورہ سفارت خانہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کئی قابل اسٹوڈنٹس امریکہ میں شروع ہونے والے تعلیمی پروگراموں پر امکانی آمد کو یقینی بنانے کے لئے مذکورہ سفارت خانہ برائے دہلی اور قونصلیٹ دفاتر برائے چینائی‘ حیدرآباد‘ کلکتپ‘ اور ممبئی نے مئی اوراگست سے اسٹوڈنٹس ویزا درخواست کے عمل کو ترجیح دی ہے۔

ہندوستان میں سب سے سینئر سفیر اور ان امور کے ذمہ دار پیٹرک لاکینا نے کہاکہ ”اس واحد گرما میں ہم نے 82,000اسٹوڈنٹس ویزا جاری کئے ہیں جو سابق کے سالوں میں سب سے زیاد ہ ہے۔

اس سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ زیادہ تر ہندوستانی خاندانوں کے لئے اعلی تعلیم میں سب سے مطلوب ملک ہے“۔

انہوں نے کہاکہ ”سابق کے سالوں میں کویڈ 19وباء کی وجہہ سے تعطل کے بعد کئی طلبہ اپنے یونیورسٹیوں کو پہنچ رہے ہیں او رویزا حاصل کررہے ہیں جس کودیکھ کر ہمیں کافی خوشی ہوئی ہے“۔

لاکینا نے کہاکہ یہ ہندوستانی طلبہ کے اہم تعاون کی طرف بھی اشارہ ہے کہ جو ”د ونوں ممالک کے بین الاقوامی شراکت کو برقرار رکھنے کا کام کرتے ہیں اور امریکی ساتھیوں کے ساتھ زندگی بھر کے روابط استوار کرتے ہیں“۔

کونسلر امور کے منسٹر کونسلر ڈان ہیفلین نے کہاکہ ”عالمی طلبہ کی حمل ونقل امریکی سفارت کا مرکز ہے۔

ہندوستان کے طلبہ کا حصہ زیادہ کہیں نہیں ہے“۔پوری وباء کے دوران امریکہ بین الاقوامی طلبہ کے لئے کھلا رہا اور2020میں امریکی حکومت اوراعلی تعلیمی اداروں نے ذاتی طور پر ان لائن ہائی برڈ تکنیک کے ذریعہ غیر ملکی طلبہ کو محفوظ طریقے سے خوش آمدید کہنے کے لئے پالیسیاں وضع کیں۔

سال2021سے ’اوپن ڈورس“ کی رپورٹ کے بموجب‘ یہاں امریکہ میں تعلیمی سال2020-21کے دوران 167,582ہندوستانی اسٹوڈنٹس ہیں‘ جو جملہ عالمی طلبہ کا 20 فیصد حصہ ہے۔