امریکہ نے ہنگری کی اسلحہ ڈیل روک دی

   

اسٹاک ہوم : ہنگری کی طرف سے سویڈن کی ناٹو اتحاد میں شمولیت پر اعتراض کے بعد امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی نے ہنگری کو 73 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی ڈیل روک دی۔ سینیٹر جم رِش کا کہنا تھا کہ پچھلے سال ہنگری نے وعدہ کیا تھا کہ وہ سویڈن کو ناٹو میں شامل ہونے کیلئے ووٹ دے گا لیکن جون ہوچکا ہے اور اس سلسلے میں کوئی اقدامات نہیں کیے لہٰذا ہنگری کو امریکی ہتھیار اور ساز و سامان فرخت کرنے کا عمل روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سویڈن کی فوجی اتحاد میں شمولیت کیلئے ہنگری کو ضروری اقدامات جلد کرنا ہوں گے۔ ہنگری کے ساتھ ڈیل کے تحت امریکہ اسے ہیمار راکٹ لانچر کی گاڑیاں اور 100 راکٹ فروخت کرے گا۔