امریکہ و جنوبی کوریا کی فوجی مشقیں، شمالی کوریا نے 2 میزائل داغے

   

پیانگ یانگ : شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں کے ردعمل میں 2 میزائل فائر کردیے۔ سیول سے خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے مختصر فاصلہ تک مار کرنے والے دو میزائل داغے۔ دوسری جانب جاپان نے کہا کہ شمالی کوریا کا اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں کی مذمت کی۔ شمالی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ مشقیں خطہ میں فوجی کشیدگی کو بڑھا رہی ہیں۔ حکام نے مزید کہا کہ پیانگ یانگ دشمن کی کسی بھی اشتعال انگیزی کا جواب دے گا۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ اور جنوبی کوریا نے فوجی مشقیں آج کی ہیں۔