امریکہ کے ساتھ کام کرنا پابندیاں ختم کرنے سے مشروط: طالبان

   

کابل : طالبان کے عبوری وزیرِ خارجہ مولوی امیر خان متقی نے کہا ہے کہ افغانستان پابندیاں ختم کرنے کی شرط پر امریکہ کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہے۔ نشریاتی ادارے الجزیرہ کیلئے اپنے ایک مضمون میں طالبان وزیرِ خارجہ نے تسلیم کیا ہے کہ اس وقت افغانستان کئی بحرانوں سے دوچار ہے۔ تاہم انہوں نے امریکہ سمیت دنیا کے دیگر ممالک کی عائد کردہ پابندیوں کو ان مشکلات کا سبب قرار دیا ہے۔
افغانستان سے امریکی شہریوں کے انخلا کی کوشش جاری: بلنکن
واشنگٹن : امریکہ کے وزیرِ خارجہ انٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ طالبان حکام کی تحویل میں موجود 44 امریکی شہریوں اور دیگر افراد کے افغانستان سے انخلا کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔ امریکی کانگریس میں ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ محکمہ خارجہ نے طالبان حکومت کے قیام کے بعد 975 امریکی شہریوں کو افغانستان سے نکلنے میں مدد فراہم کی ہے، جب کہ 175 ایسے افراد اب بھی وہاں موجود ہیں جو خود کو امریکی شہری بتاتے ہیں۔ انٹنی بلنکن نے کہا کہ سیکوریٹی کے پیشِ نظر طالبان حکام کی تحویل میں موجود افراد اور ان کے اہلِ خانہ کی شناخت ظاہر نہیں کی جارہی ہے۔