امریکہ: 17 گاڑیوں کی آپس میں ٹکر ، 5 افراد ہلاک

   

نیویارک : امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں سیمی ٹرک سمیت 17 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثہ میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق انٹر اسٹیٹ 35 پر پیش آئے حادثہ میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق 37 سالہ سیمی ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لیا گیا ہے، جس پر نشے کی حالت میں 5 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ زخمی کرنے کے بھی 2 الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اب تک حادثہ کی مکمل تفصیلات نہیں بتائی گئیں، تاہم پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔