امریکی بچوں کو ایلون مسک18 ارب ڈالر بانٹیں گے

   

نیویارک ۔ 27 نومبر (ایجنسیز) دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیکنالوجی کمپنی اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے امریکہ کے ہر بچے کو اپنی کمپنی کے دو شیئرز تحفے میں دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان حصص کی مجموعی مالیت تقریباً 18 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔ایلون مسک نے یہ اعلان اسپیس ایکس کو خلا میں ڈیٹا سینٹرز قائم کرنے کیلئے 10 لاکھ سیٹلائٹس تعینات کرنے کی امریکی منظوری ملنے کے چند گھنٹوں بعد کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں مسک نے بتایا کہ ہر بچے کو ایک شیئر اسپیس ایکس کی جانب سے اور دوسرا شیئر وہ ذاتی طور پر دیں گے۔ان کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری کردہ حصص اگلے ماہ منتقل کردیے جائیں گے، جبکہ ان کی ذاتی جانب سے دیے جانے والے شیئرز اگلے سال جون میں منتقل ہوں گے، جب ان کے اپنے حصص کی فروخت پر عائد پابندی کی مدت ختم ہوجائے گی۔