امریکی سپریم کورٹ کی سرکاری عمارتوں اور اسکولوں میں نماز کی اجازت

   

واشنگٹن: امریکہ میں عدالت عظمیٰ نے تعلیمی اداروں (اسکولوں) اور سرکاری عمارتوں میں نماز باجماعت ادا کرنے کی پابندی کو آئین کی پہلی ترمیم کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ترمیم ملازمین کے مذہبی عقائد کے احترام کو یقینی بناتی ہے-غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق سپریم کورٹ کے قدامت پسند ججوں نے آئینی ترمیم کی نئے سرے سے تشریح کی ہے، جس میں انہوں نے اسکولوں اور سرکاری عمارتوں میں مسلمانوں کو نماز باجماعت پڑھنے کی اجازت دی ہے۔رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے 6 ججوں نے نماز باجماعت کی اجازت دینے کی حمایت میں فیصلہ دیا جب کہ 2 ججوں نے اس کی مخالفت کی۔