امپھال میں بم دھماکہ

   

امپھال : منی پور کے دارالحکومت امپھال کے تیلی پٹی علاقے میں چہارشنبہ کی صبح زبردست آئی ای ڈی دھماکہ ہوا۔پولیس نے بتایا کہ دھماکہ میں کسی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی رپورٹ نہیں ہے۔ دھماکہ آج صبح قریب تین بجے ایک گودام کے نزدیک ہوا۔ دھماکہ سے گودام کا گیٹ تباہ ہوگیا ہے ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے ۔معاملے کی جانچ شروع کردی گئی ہے ۔