امیتھی میں ڈکیتی سے بچنے کی کوشش کرنے والے سابق فوجی افیسر کی پیٹائی سے موت

,

   

اپنے ایک ٹوئٹ میں پرینگا گاندھی نے استفسار کیاکہ آیا مذکورہ یوگی ادتیہ ناتھ حکومت جرائم پر مشتمل واقعات کی پردہ پوشی کو جاری رکھے گی یا ان مسائل کا حل تلاش کرے گی
امیتھی۔پولیس نے اتوار کے روز بتایا کہ اترپردیش کے امیتھی ضلع میں نامعلوم افراد نے ایک 64سالہ فوجی کپتان کی مارپیٹ میں جان لے لی۔

واقعہ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ریاست کی بی جے پی حکومت کو جرائم کی روک تھا میں پوری طرح ناکامی کا الزام عائد کیا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ واقعہ ہفتہ کی رفات کوکامروالی پولیس اسٹیشن کے حدود میں آنے والے گودیاں کا پوروا گاؤں میں پیش آیا۔

متوفی کے بیٹے نے پولیس کو بتایا کہ ریٹائرڈ آرمی افیسر امان اللہ اور ان کی اہلیہ اس وقت گھر میں موجود تھے جب ایک گروپ لاٹھیوں سے ان پر حملہ کردیاتھا۔

اے ایس پی دیارام کے مطابق امان اللہ کی اہلیہ نے پولیس کو بتایاکہ کچھ لوگ ان کے گھر کے پڑوس کی دوکان سے کچھ چوری کرنے کی کوشش کررہے تھے

اور جب ان کے شوہر نے اعتراض جتاتے ہوئے حملہ آوروں سے کہاکہ وہ پولیس کو اس کی جانکاری دیں گے تو وہ گھر میں داخل ہوئے اور امان اللہ کے ساتھ مارپیٹ شروع کردی۔

مذکورہ اے ایس پی کے مطابق انہوں نے کہاکہ حملہ آوروں نے ان کا گلا گھونٹنے کی کوشش بھی کی تھی۔

اپنے بیان میں ان کے بیٹے نے کہاکہ حملہ آوروں نے امان کے سر پرحملہ کیاجس کی وجہہ سے وہ موقع پر ہلاک یوگئے۔

انہوں نے کہاکہ جس وقت واقعہ پیش آیاتھا اس وقت گھر میں والدین کے کوئی بھی دوسرا فیملی ممبرنہیں تھا۔

پولیس عہدیدار نے کہاکہ نعش پوسٹ مارٹم کے روانہ کردی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں پرینگا گاندھی نے استفسار کیاکہ آیا مذکورہ یوگی ادتیہ ناتھ حکومت جرائم پر مشتمل واقعات کی پردہ پوشی کو جاری رکھے گی یا ان مسائل کا حل تلاش کرے گی۔

انہوں نے ہندی میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ ”اترپردیش میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال نہایت خراب اور وہ ریاستی حکومت کے قابو میں نہیں ہے۔

وہیں جرائم میں شدید اضافہ ہورہا ہے اور ریاستی حکومت ان کی پردہ پوشی میں مصروف ہے“۔

انہوں نے کہاکہ ”یہ ایک واقعہ میرے گھر امیتھی میں ہوا ہے۔ تو بی جے پی حکومت ریاست اترپردیش میں اس مسلئے کو کوئی حل نکالے گی یا پھر اس کی بھی پردہ پوشی میں جٹ جائے گی“۔

امیتھی لوک سبھا حلقہ کافی سالوں تک کانگریس کامضبوط قلعہ مانا جاتاتھا۔ تاہم2019کے عام انتخابات میں بی جے پی لیڈر سمرتی ایرانی نے پرینکا گاندھی کے بھائی اور کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو اس حلقہ سے شکست دی ہے