امید ہے کہ برقی منقطع ہونے کا خیال رکھا جائے گا۔ پرینکا

,

   

نئی دہلی۔ وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اپنے گھروں کی بجلی بند کرکے ”چراغ“ یا موم بتی اتوارکے رو ز رات 9بجے صرف نو منٹ کے لئے جلانے کی اپیل کے ایک روز بعدکانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے روز کہاکہ امید ہے کہ برقی منقطع ہونے کے خدشات پر توجہہ دی جائے گی اور برقی کی سربراہی میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ پیش نہیں ائے گی۔

پرینکا گاندھی جو ایسٹرن اترپردیش کی پارٹی انچارج بھی ہیں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ ”اس وقت جب سارا ملک کرونا کے خلاف جنگ میں اظہار یگانگت کررہا ہے‘ایسی توقع کی جارہی ہے کہ پاؤر گریڈ اور انجینئرس پر بھی مرکزی حکومت کو توجہہ مبذول کرنی چاہئے ان کا خیال رکھا جانا چاہئے۔

تاکہ اس بحران کے وقت میں جب ضرورت ہے بلاوقفہ برقی کی سربراہی یقینی ہوسکے۔

انہوں نے وہ نیوز رپورٹ بھی شامل کئے جس میں اسی وقت میں ملک بھر میں برقی بند ہونے کی بات کہی گئی ہے جس کی وجہہ سے پاؤر گریڈ ہوسکتا ہے اور ملک بھر میں اندھیرا ممکن ہے۔

ان کے پارٹی لیڈر اور مہارشٹرا کے توانائی منسٹر نتن راؤت نے جمعہ کے روز بیک وقت لائٹس نو منٹ کے لئے بند کرنے پر خدشہ ظاہر کیاہے کہ اس سے ہمہ ریاستی گریڈ تباہ ہوسکتا ہے اور سارے ملک میں اندھیرے کا امکان ہے۔

اپنے اس بیان میں راؤت نے لوگوں سے کہاکہ وہ کیونکہ ان حالات کو نظر اندا ز کرنے کے لئے 5اپریل کے روز موم بتی او رچراغ جلانے کے دوران گھر کی ضروری لائٹس کھلی رکھیں۔راؤت نے کہاکہ ”ایک وقت میں لائٹ بند کرنے سے برقی کی مانگ میں کمی ائے گی۔

اگر تمام لائٹس ایک وقت میں نو منٹ کے لئے بند کردئے گئے تو گریڈ تباہ ہونے کے امکانات پیدا ہوجاتے ہیں جس کے نتیجے میں سارے ملک میں اندھیرا ہوجائے گا“۔

انہوں نے کہاکہ ”لاک ڈاؤن کی وجہہ سے مطلوب اور سربراہی کے حالات میں یہا ں پر تبدیلی ائی ہوئی ہے۔ اچانک گریڈ میں سپلائی اور مطالبہ میں کمی اور اضافہ ہوتا ہے تو گریڈ کے کا م کرنے پر اس کا اثر پڑسکتا ہے“۔