قاہرہ ۔ 6 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) امیر قطر شیخ امیر تمیم بن حماد الثانی کی 9 جولائی کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے واشنگٹن میں ملاقات ہوگی جس میں وہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر گفتگو کریں گے ۔مقامی میڈیا نے ہفتہ کو یہ رپورٹ دی ہے ۔قطر نیوز ایجنسی کے مطابق دونوں سربراہ مملکت دوطرفہ مختلف امور اوراسٹریٹیجک تعاون پر بات چیت کریں گے ۔وائٹ ہاؤس نے جون کے ابتدا میں ایک بیاں میں کہا تھا کہ ٹرمپ قطر کے امیرتمیم حماد بن الثانی سے جولائی میں ملاقات کریں گے جس میں وہ علاقائی امور، انسداد دہشت گردی اور باہمی سلامتی تعاون پر بات چیت کریں گے ۔