نئی دہلی :کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے درمیان حکومت نے آج امیگریشن اینڈ فارنرز بل-2025 لوک سبھا میں پیش کیا۔ اپوزیشن نے اس بل کو حساس اور غیر ملکیوں کے لیے انتہائی سخت دفعات کا حامل قرار دیتے ہوئے اسے غور کے لیے دونوں ایوانوں کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی ) کو بھیجنے کا مطالبہ کیا۔وقفہ سوالات کے بعد بنچ کی اجازت سے وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے اس بل کو پیش کرنے کی تجویز پیش کی۔