انتقال

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب شبیر پاشاہ چارٹرڈ اکاونٹنٹ کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ آج بعد نماز عشاء مسجد قادریہ بنگلور میں ادا کی گئی اور تدفین قدوس صاحب قبرستان بنگلور میں ہوئی ۔ مرحوم ، جناب کے رحمان خاں سابق مرکزی وزیر کے داماد تھے ۔۔

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مارچ : ( راست ) : شاہدہ بیگم زوجہ پاشاہ میاں ریٹائرڈ آر ٹی سی بعمر 65 سال کا آج صبح 11 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد قطب شاہی میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان قطب شاہی مسجد گوڑہ کشن باغ کے احاطہ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9133181509 ۔ 9398336896 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد 19 مارچ (راست) یوسف نواز خان ولد احمد نواز خان مرحوم کا انتقال گاندھی ہاسپٹل میں صبح 9.30 بجے ہوا۔ اعظم پورہ چادرگھاٹ صحیفہ مسجد میں بوقت عصر نماز جنازہ ادا کی گئی۔ چندہ صاحب قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ فون نمبرات 9642592392 ، 9346607523 پر ربط کریں۔

ll سیدہ منورالنساء زوجہ غوث محی الدین اختر (تانڈور) ریٹائرڈ لیبر آفیسر مرحوم کا بعمر 75 سال ساکن پرنس باڈی گارڈ لائن اولڈ ملک پیٹ مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد عثمانیہ پرنس باڈی گارڈ لائن میں ادا کی گئی اور تدفین اس سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ مرحومہ کو 4 فرزندان اور 7 دختران ہیں۔ فاتحہ سیوم جمعرات بعد نماز عصر مقرر کی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے 8464926727 اور 7893974059 پر ربط کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT