انتقال

حیدرآباد 7 اپریل (راست) جناب محمد عبدالرفیع ایڈوکیٹ ولد جناب محمد عبدالرشید کا بعمر 72 سال طویل علالت کے باعث خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ چہارشنبہ کو مسجد آصف جاہی پرانی حویلی میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین مسجد کمیلہ یاقوت پورہ متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ سات دختران، دو فرزندان ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے 9985252970 پر ربط کریں۔
l٭l الحاج شمس الدین مستاجر برگ آبنوس کا بروز اتوار 7 اپریل کو قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بڑی مسجد ملے پلی میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد عالمگیری سے متصل قبرستان میں بعد عشاء عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9246198050 ، 8919552030 پر ربط کریں۔

٭ مولوی سید افتخار حسین زیدی ابن سید ممتاز حسین ذاکر کا 7اپریل کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ دائرہ میر مومن میں ادا کی گئی اور تدفین عمل میں آئی۔ مرحوم، عبادت خانہ حسینی کے موذن تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9396911237 یا 040-24561458 پر ربط کریں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT