انتقال

   

حیدرآباد ۔ 5 ستمبر (راست) الحاج حضرت سید محمد عتیق خوندمیری ابن الحاج زائر فراہ مبارک حضرت پیر ومرشد سید ابولقاسم المعروف تسخیر حیدرآبادی (اہل ہستیڑہ) کا ہفتہ کی دوپہر انتقال ہوگیا۔ نماز ِ جنازہ 6ستمبر‘ بروز اتوار صبح 9بجے مسجد مرتضیٰ میاں صاحب قبلہ کھلہ چنچلگوڑہ میںادا کی جائیگی ‘ تدفین دائرہ حضرت بندگی میراں شاہِ قاسم مجتہدہ گروہ ‘ مشیرآباد میںعمل میں آئیگی ۔خواتین کے لئے چنچلگوڑہ کمیونٹی ہال میں انتظام کیاگیاہے۔ مرحوم کے فرزندان حضرت سید نفیس اطہر خوندمیری صاحب ‘ سید محمود جوہر خوندمیری ‘ سید یعقوب گوہر خوندمیری سے مزید تفصیلات کے لئے 83412218033اور8121949886پر ربط پیدا کریں۔
00 حاجی عبدالغفار سیٹھ ولد حاجی عبدالشکور مرحوم کا 4 ستمبر 2026ء بروز جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ تدفین قبرستان احاطہ مسجد محمدیہ عقب عثمانیہ ہاسپٹل میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 6 ستمبر اتوار کو 12 بجے دن اسی مسجد میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8106604489 یا 9247441343 پر ربط کریں۔
00 جناب محمد حسین خان ولد محمد اقبال خان مرحوم کا انتقال 5 ستمبر ہفتہ کو ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد قادر علی پٹیل مولیٰ کا چھلہ امان نگر (A) میں ادا کی گئی۔ دبیرپورہ قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم اتوار 6 ستمبر کو بعد نماز عصر مسجد قادر علی پٹیل میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا دو لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849799868 یا 9705057176 پر ربط کریں۔