حیدرآباد ۔ 4 ۔ نومبر : ( راست ) : محترمہ امجد النساء ریٹائرڈ محکمہ تعلیمات گورنمنٹ آندھرا پردیش زوجہ جناب نذیر الدین احمد مرحوم سابق کارپوریٹر چیلہ پورہ کا انتقال بروز چہارشنبہ 4 نومبر کو ہوا ۔ تدفین قبرستان شکر گنج میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 6 نومبر بعد نماز عصر مسجد ابراہیمی ، قادر باغ نانل نگر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849482418 پر ربط کریں ۔۔
کانگریس کے سینئر قائد
ڈاکٹر کراپانی چل بسے
حیدرآباد، 4 نومبر ]سیاست نیوز[کانگریس کے سینئر قائد اور متحدہ آندھرا پردیش قانون ساز کونسل کے سابق صدر نشین ڈاکٹر اے چکراپانی چل بسے۔ آج صبح حیدرآباد میں انہوں نے اپنی قیام گاہ پر آخری سانس لی۔ ان کے دیہانت کی خبر ملتے ہی سیاسی و عوامی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی، صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مہیش کمار گوڑ، ریاستی وزراء و کانگریس کے دیگر قائدین نے ان کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ساتھ ہی انہیں بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے ارکانِ خاندان سے اظہارِ تعزیت کیا۔ قائدین نے انجہانی قائد کی سیاسی و عوامی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ آندھرا پردیش میں بطورِ صدر نشین قانون ساز کونسل ان کی خدمات اور پارلیمانی روایت کی پاسداری کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔-2