Thursday , October 29 2020

انتقال

حیدرآباد :۔ جناب سید اختر حسین کنٹراکٹر ، ساکن جاگیر دار ،اورنگ آباد حال مقیم حیدرآباد کا طویل علالت کے بعد بعمر 78 سال ، 15 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء بیاٹری لائن اے سی گارڈز کی مسجد میں ادا کی گئی اور شانتی نگر قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 9972937866 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد عبداللطیف صدیقی قادری الموسوی ولد جناب محمد عبدالحلیم صدیقی قادری الموسوی مرحوم ساکن ٹولی چوکی کا مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 16 ستمبر بعد نماز فجر درگاہ موسیٰ قادری میں ادا کی گئی ۔ تدفین مسجد برق جنگ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 18 ستمبر بعد نماز عصر درگاہ حضرت موسیٰ قادری ؒ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9000096504 ۔ 9849263553 پر ربط کریں ۔۔

امریکہ میں انتقال
حیدرآباد :۔ جناب سید خلیل الرحمن مرحوم کی اہلیہ محترمہ افتخار النساء کا کل 15 ستمبر کو صبح 8 بجے شکاگو میں انتقال ہوگیا ۔ محترمہ اپنے فرزند سید محمد شفیق الرحمن کے ساتھ مقیم تھیں ۔ تدفین بعد عصر عمل میں آئی ۔ تفصیلات کیلئے حیدرآباد میں مرحومہ کے داماد محمد احید الدین صدیقی سے 6305114427 پر ربط کریں ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT