یوگی سرکاری میں بیٹیاں محفوظ نہیں۔ اکھیلیش
یوپی کے سابق وزیراعلی اکھیلیش یادو نے انناؤ آبرویزی متاثرہ کی موت پر بی جے پی اور وزیراعلی یوگی ادتیہ ناتھ کو شدید تنقید کانشانہ بنایا۔متاثرہ کی موت کے خلاف اکھیلیش یادو ہفتہ کے روز کونسل ہاوز کے باہر سڑک پر دھرنے پر بیٹھ گئے۔
اس موقع پر انہوں نے بھاجپا حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی یوگی ادتیہ ناتھ او رڈی جی پی کو ہٹائے بغیر ریاست میں امن قانون بہتر نہیں ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ریاست میں بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں۔ اترپردیش کی بی جے پی حکومت میں یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔
انہوں نے سوالیہ لہجہ میں کہاکہ یادکیجئے جب ایک بیٹی وزیراعلی کے بنگلے کے سامنے انصاف کے فریاد کررہی تھی اور اسے انصاف نییں ملاتو اس نے خودسوزی کی کوشش کی تھی۔
بدمعاشوں میں قانون کا خوف نہیں۔ مایاوتی
بہوجن سماج پارٹی کی قومی صدر اور سابق وزیر اعلی اترپردیش نے انناؤ عصمت ریزی متاثرہ کی موت کے بعد یوپی حکومت پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہاکہ اترپردیش میں جرائم پیشہ عناصر بے خوف ہیں اور انہیں قانون کا خوف نہیں ہے او رریاست میں ابرویزی کے واقعات اب عام ہیں۔
مایاوتی نے ریاست میں خواتین پر تشدد کے خلاف آج ہفتہ کو گورنر آنندی بین پٹیل سے مل کر انہیں ایک میمورنڈم پیش کیا۔
مایاوتی نے کہاکہ گورنر سے کہا ہے کہ خاتون ہونے کی وجہہ سے آپ ایک دوسری خاتون کے درد کو سمجھتی ہیں اس لئے ریاست میں خاتون پر تشدد او راستحصال کے واقعات میں اضافہ کے معاملے میں دخل دینا چاہئے کیونکہ ریاستی حکومت زیادہ سنجیدہ نظر نہیں آرہی ہے۔
یوپی میں ایمرجنسی جیسے حالات۔ پرینکا
کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے انناؤ عصمت ریزی معاملے کے حوالے سے یوپی کی یوگی ادتیہ ناتھ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ پرینکا نے انناؤ میں ابروریزی کی متاثرہ کے گھر والوں سے ملاقات کی۔
اس سے قبل یوگی حکومت سے سوال کیا کہ انناؤ میں پیش آنے والے آبرویزی کے سابقہ معاملے(سینگر معاملہ) کو ذہن میں رکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے متاثرہ کو فوری طور پر سکیورٹی کیوں مہیا نہیں کرائی گئی۔
اس کے خلاف کیاکاروائی ہوئی اور خواتین استحصال کے جو معاملات روز بہ روز روشنی میں آرہے ہیں اس پر کنٹرول کے لئے حکومت کیاکاروائی کررہی ہے انہوں نے کہاکہ یوپی میں اسوقت ایمرجنسی جیسے حالات ہیں۔