انٹرمیڈیٹ سیکنڈ ایئر سیکنڈ لینگویج امتحان کا انعقاد‘ 10 ہزار طلبہ غیر حاضر، نقل نویسی کے 4 کیس درج

   

حیدرآباد 6 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2025 کے تحت آج سیکنڈ ایئر کا پہلا پرچہ کا امتحان ہوا۔ سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے مطابق سیکنڈ لینگویج پیپر II امتحان کا پرامن انعقاد عمل میں آیا۔ انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر کے امتحانات کا کل سے آغاز ہوا تھا جبکہ آج سیکنڈ ایئر کا پہلا امتحان تھا۔ سیکنڈ لینگویج پیپر II کیلئے 452028 امیدواروں نے رجسٹرڈ کرایا تھا جبکہ امتحان میں 440513 امیدواروں نے شرکت کی۔ غیر حاضری طلبہ کی تعداد 10823 ریکارڈ کی گئی جو مجموعی طور پر 2.39 فیصد ہوتے ہیں۔ جگتیال میں 3 اور نظام آباد میں نقل نویسی کا ایک معاملہ درج کیا گیا۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ آبزرورس نے سنگاریڈی ، میدک، جگتیال، بھونگیر، رنگاریڈی اور میڑچل اضلاع کا دورہ کرکے امتحانی مراکز کا جائزہ لیا۔ سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے مطابق امتحان پرامن طور پر منعقد ہوا اور عہدیداروں نے چوکسی برقرار رکھی ۔ 1