خودکشی کے بجائے حوصلہ کے ساتھ تعلیم جاری رکھنے کی تلقین
حیدرآباد۔/3 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) وزیر عمارات و شوارع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے انٹرمیڈیٹ طلبہ کی خودکشی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ گذشتہ دس دن میں تین طلبہ کی خودکشی انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ خانگی کالجس کے انتظامیہ کو رینک کے نام پر طلبہ کو ذہنی اذیت کا شکار بنانے کی پالیسی ترک کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے کالجس جہاں ذہنی دباؤ کے تحت طلبہ نے خودکشی کی ہو ایسے کالجس کے خلاف حکومت سخت کارروائی کرے گی۔ ریاستی وزیر نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ عزم اور حوصلہ کے ساتھ تعلیم کو جاری رکھیں اور خودکشی جیسے انتہائی اقدام سے گریز کریں۔ خودکشی کے ذریعہ نہ صرف سماج بلکہ والدین کو مشکلات سے دوچار کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ وینکٹ ریڈی نے انٹر میڈیٹ طلبہ سے کہا کہ اگر انہیں سنگین نوعیت کے کوئی مسائل درپیش ہوں تو وہ ان کے آفس کے موبائیل نمبر 8688007954 پر ربط قائم کریں یا ای میل [email protected] پر میل کرتے ہوئے اپنے مسائل پیش کریں۔ وینکٹ ریڈی نے کہا کہ خودکشی مسائل کا حل نہیں ہے بلکہ زندہ رہتے ہوئے طلبہ کو اپنے تابناک مستقبل کو یقینی بنانے کی جدوجہد کرنی چاہیئے۔1