حیدرآباد۔27۔مارچ (سیاست نیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے تحت سکنڈر ایئر کے دو پرچہ جات فزکس پیپر II اور اکنامکس پیپر II کا آج انعقاد عمل میں آیا ۔ دونوں پرچہ جات کیلئے جملہ 441317 امیدواروں نے رجسٹرڈ کرایا تھا جبکہ 424500 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی ۔ 16817 امیدوار غیر حاضر رہے جن کا مجموعی فیصد 3.8 ہوتا ہے۔ 4 اضلاع میں نقل نویسی کے 8 معاملات درج کئے گئے جن میں وقار آباد 3 ، نارائن پیٹ 3 ، اور کریم نگر و سدی پیٹ میں ایک ایک کیس شامل ہیں۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے مبصرین نے نلگنڈہ ، سوریا پیٹ ، وقار آباد ، ناگر کرنول ، اور حیدرآباد کا دورہ کرتے ہوئے امتحانی مراکز کا معائنہ کیا ۔ سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے مطابق امتحان پرامن طور پر گزر گیا۔ریاست بھر میں انٹرمیڈیٹ امتحانات پُرامن طور پر جاری ہیں اور طلبہ کو تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ۔ ر