حیدرآباد 18 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے تحت انٹر سیکنڈ ایئر فزکس II اور اکنامکس II پرچہ جات کا آج امتحان منعقد ہوا۔ دونوں پرچہ جات کے لئے 463145 امیدواروں نے رجسٹر کرایا تھا جبکہ 449742 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی۔ غیر حاضر طلبہ کی تعداد 13403 درج کی گئی۔ مجموعی طور پر 97.10 فیصد طلبہ نے امتحان میں حصہ لیا۔ ریاست میں نقل نویسی کے 15 معاملات درج کئے گئے۔ سدی پیٹ 5، جنگاؤں 5، کریم نگر 4 اور پداپلی میں نقل نویسی کا ایک کیس درج کیا گیا۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے آبزرورس نے کھمم، ونپرتی، سدی پیٹ، ناگر کرنول اور حیدرآباد کا دورہ کرتے ہوئے امتحانی مراکز کا اچانک معائنہ کیا۔ سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے مطابق امتحانات پرامن طور پر جاری ہیں۔ 1