انٹر فرسٹ ایئر کے 3 پرچہ جات کا امتحان نقل نویسی کے 6 معاملات درج

   

حیدرآباد 13 مارچ (سیاست نیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے تحت انٹر فرسٹ ایئر کے ریاضی 1B ، زوالوجی1 اور ہسٹری 1 پرچہ جات کا آج امتحان ہوا۔ تینوں پرچہ جات کیلئے 443783 امیدواروں نے رجسٹر کیا تھا 430761 امیدواروں نے شرکت کی ۔ غیر حاضر طلبہ کی تعداد 13022 درج کی گئی ۔ 3 اضلاع میں نقل نویسی کے 6 معاملات درج کئے گئے جن میں سدی پیٹ 4، حیدرآباد اور کریم نگر میں ایک ایک معاملہ شامل ہے۔ آبزرورس نے کھمم، عادل آباد، ہنمکنڈہ، سدی پیٹ اور میڑچل میں امتحانی مراکز کا جائزہ لیا۔1

امتحان کے دوران بے ہوش طالبہ فوت
حیدرآباد۔13؍مارچ ( یو این آئی ) امتحان کے دوران طالبہ گرکربے ہوش طالبہ کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔ یہ واقعہ آندھراپردیش کڑپہ میں پیش آیا۔ طالبہ کی شناخت عائشہ ماہین شیخ کے طورپر کی گئی ہے۔