انٹر میڈیٹ سیکنڈ ایئر کے3 پرچہ جات کا امتحان

   

حیدرآباد۔/12 مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کے تحت آج انٹرمیڈیٹ سیکنڈ ایئر کے میاتھمیٹکسIIA ، باٹنی II اور پولٹیکل سائینس II پرچہ جات کا امتحان منعقد ہوا۔ تینوں پرچہ جات کیلئے 467289 امیدواروں نے رجسٹرڈ کرایا تھا جبکہ 454031 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی۔ غیر حاضر امیدواروں کی تعداد 13258 درج کی گئی جو مجموعی تعداد کا 2.83 فیصد ہے۔ ریاست میں نظام آباد میں 2 اور سدی پیٹ میں 1 نقل نویسی کا معاملہ درج کیا گیا۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے آبزرورس نے منچریال، کھمم، رنگاریڈی، بھونگیر اور حیدرآباد کے امتحانی مراکز کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ریاست بھر سے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔1