انٹیگا پولیس سے اغوا ء کاروں کے نامو ں کا میہل چوکسی نے کیاانکشاف

,

   

سینٹ جانس۔ مفرور ہیرا کاروباری میہل چوکسی (مقامی وقت کے مطابق) اتوار کے روز انٹیگا پولیس کو مبینہ اغواء کاروں کے نام ظاہر کئے ہیں۔انٹیگا نیوز روم نے خبر ہے کہ مقامی پولیس 23مئی2021کو میہول چوکسی کے انٹیگا سے امکانی اغوا میں تحقیقات کا آغاز کیاہے۔

وزیراعظم گاسٹون براؤنی نے کہاکہ چوکسی کے وکیل نے پولیس کمشنر کو اغوا ء میں جن لوگوں کے ہاتھوں ہونے کا امکان ہے ان کے نام فراہم کررہے ہیں۔انٹیگا نیوزروم کے مطابق براؤنی نے کہاکہ پولیس اور مذکورہ حکومت ان الزامات کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔

جمعرات کے روز تحویل کا جومعاملہ ملتوی کردیاگیاہے وہی عدالت نے 13500کروڑ کے پنجاب نیشنل بینک اسکام کے ملزم چوکسی کو ہندوستان حوالگی پر عبوری راحت فراہم کردی ہے۔

چونکہ اگلی سنوائی کی تاریخ کو اب تک کوئی قطعیت نہیں دی گئی ہے عدالت کی کاروائی میں تاخیر ہوسکتی ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے بموجب اپوزیشن قائدین کے ساتھ ان کے وکلاء عدالت پر دوباء ڈالنے کے لئے راضی کرلئے ہیں‘وہ انٹیگا سے ڈومنیکا میں غیرقانونی طریقے سے داخل ہونے پر بات کرنے کے بجائے ان کے وکلا کے اغوا ء ہونے کی بات پر یقین کریں۔

تاہم شواہد بتارہے ہیں کے چوکسی کیوبا فرار ہونے کا منصوبہ بنارہا تھا۔

چوکسی کے بھانجے نیراؤ مودی پر پنجاب نیشنل بینک کو 13500کروڑ کی دھوکہ دہی کا الزام ہے۔ چوکسی ملک سے فرار ہوگیا تھا او راس کو 2018جنوری میں انٹیگا او رباربوڈا کی شہریت مل گئی تھی۔

مقامی ذرائع ابلاغ میں مبینہ طورپرکہاجارہا ہے کہ میہل کے چھوٹے بھائی چین چینو بھائی نے ڈومنیکا کے اپوزیشن قائد ین کو اغوا ء کی بات کو آگے بڑھانے پر الیکشن فنڈ فراہم کرنے کا وعدہ کیاہے۔

انٹیگا کے وزیراعظم براؤنی چاہتے چوکسی کی شہریت منسوخ کی جائے انہوں نے ایک لیٹر میں 2019کے وقت لکھا تھا کہ وہ واضح طو رپر کہہ رہے ہیں کہ چوکسی کو انٹیگا میں داخلہ نہیں دیاجائے گا او راس کو ہندوستان واپس کردینا چاہئے۔