انڈیا بلاک کے قائدین کی لوک سبھا انتخابات میں سیٹوں کے تقسیم کے متعلق تبادلہ خیال پر میٹنگ

,

   

انڈیا بلاک کے ساتھیوں کے درمیان میں کشیدگی بدستور جاری ہے کیونکہ ممتا بنرجی بضد ہیں کہ وہ کانگریس کو ایک سیٹ بھی دینا نہیں چاہتی ہیں۔


نئی دہلی۔لوک سبھا الیکشن 2024کے لئے سیٹوں کی تقسیم کے ایجنڈہ پر تبادلہ خیال کے مقصد سے قومی درالحکومت میں انڈیا بلاک کے قائدین کا ایک اجلاس منعقد ہوا ہے۔کانگریس پارلیمانی پارٹی چیر پرسن سونیا گاندھی‘ این سی پی سربراہ شرد پوار‘ ڈی ایم کے لیڈر ٹی آر بالو‘ اور سی پی ائی ایم لیڈر سیتا رام یچوری میٹنگ کے بعد کھڑگی کے گھر روانہ ہوئے ہیں۔

درایں اثناء انڈیا بلاک کے ساتھیوں کے درمیان میں کشیدگی بدستور جاری ہے کیونکہ ممتا بنرجی بضد ہیں کہ وہ کانگریس کو ایک سیٹ بھی دینا نہیں چاہتی ہیں او ربہار چیف منسٹر نتیش کمار نے حال ہی میں عظیم اتحاد کو چھوڑ کر انڈیا بلاک کے ساتھ ہاتھ ملالیا اور ریاس میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی مدد سے نئی حکومت تشکیل دیدی ہے۔

ممتا بنرجی نے کہاکہ ”ہمارے پاس مالدہ میں دوسیٹیں کانگریس کو دینے کی ایک تجویز پیش کی گئی تھی مگر وہ اس پر راضی نہیں ہوئے۔

اب انہیں ریاست میں ایک سیٹ بھی نہیں دیں گے“۔

ممتا نے بتایاکہ جس طرح کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسٹ)کی وجہہ سے کانگریس پارٹی کے ساتھ ان کے اچھے تعلقات وقت کے ساتھ خراب ہوتے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ”سی پی ائی نے بی جے پی کی 1نمبر کی دلال ہے۔سی پی ایم سے مجھے بہت مار پڑی ہے او رمیں اسے کبھی معاف نہیں کروں گی۔

میرے کانگریس کے ساتھ اچھے رابطے تھے۔سی پی ایم کی وجہہ سے کانگریس پارٹی کے ساتھ میرے تعلقات خراب ہوگئے۔

ایک ایسے وقت میں چیف منسٹر مغربی بنگال کا یہ تبصرہ سامنے آیا ہے جب کانگریس ذرائع کی جانب سے اشارہ ملا ہے کہ وہ اب بھی ممتا بنرجی ایک ممکنہ اتحادی کے طور پر کشتی میں سوار کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور بنگال میں سیٹوں کی تقسیم کی بات چیت صرف روک دی گئی ہے۔

ذرائع نے کہاکہ ”مغربی بنگال میں سیٹوں کی تقسیم کا عمل روک دیاگیا ہے۔ٹی ایم سی او رکانگریس تجاویز پر غور کررہے ہیں۔ پارٹی ذرائع نے بتایاکہ ٹی ایم سی اب بھی انڈیا الائنس کا حصہ ہے“۔

درایں اثناء اترپردیش کانگریس انچارج اویناش پانڈے کے تبصرے کے بعد کہ سماج وادی پارٹی اترپردیش میں ”یکطرفہ“پالیسی اپنا رہی ہے‘ پارٹی کے سربراہ اکھیلیش یادو نے چہارشنبہ کے روزپرزور انداز میں کہاکہ ریاست میں اتحاد ہوگااور سیٹیں مناسب انداز میں مختص کی جائیں گی۔

سماج وادی پارٹی(ایس پی) نے مجوزہ لوک سبھا انتخابات کے لئے 16امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیاہے۔ مذکورہ ایس پی نے لوک سبھا کی 80سیٹوں میں اترپردیش میں کانگریس کو 11سیٹوں کی پیشکش کی ہے۔

کانگریس اور ایس پی دونوں ہی بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت سے مقابلہ کے لئے تشکیل دئے گئے انڈیابلاک کے رکن ہیں۔