انکاؤنٹر میں شہید 4 فوجی جوانوں کو خراج عقیدت

   

جموں : جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے کالاکوٹ جنگل علاقے میں ملی ٹنسی مخالف آپریشن کے دوران اپنی جانیں گنوانے والے چار فوجی جوانوں کی میتوں پر یہاں جمعہ کے روز پھول مالائیں چڑھا نے ایک تقریب کے دوران کر شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری انکائونٹر کے دوران شہید ہونے والے چار فوجی جوانوں کیپٹن ایم وی پرانجل، کیپٹن سبھم گپتا، لانس نائک سنجے بشت اور پیرا ٹروپر سچن لاور کی میتیں جموں لائی گئیں جہاں جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اعلیٰ حکام کے ہمرارہ ان پر پھولوں کی چادریں چڑھا کر ان کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ان شہیدوں کو اشکبار آنکھوں سے وداع کیا گیا۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں اپنے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، کیپٹن ایم وی پرانجل، کیپٹن سبھم گپتا، حوالدار عبدالمجید، لانس نائک سنجے بشت اور پیرا ٹروپر سچن لاور نے راجوری میں انسداد دہشت گردی کے دوران مادر وطن کی حفاظت کے لئے شہید ہوئے ۔