احمدآباد : انگلینڈ نے ہندوستان کے خلاف احمدآباد میں کھیلی جانے والی پانچ مقابلوں کی ٹی 20سیریز کیلئے اپنی 16رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔ معلنہ ٹیم کی قیادت ایان مرگن کریں گے۔ معین علی اور عادل رشید کے علاوہ جوش بٹلر اور جانی بیرسٹو کو وکٹ کیپرس کے طور پر شامل کیا گیا ہے ۔ فاسٹ بولنگ شعبہ میں جوفرا آرچر کے ہمراہ ٹام اور سام کرن بھائیوں کی جوڑی کو بھی موقع دیا گیا ہے ۔