انیل امبانی چینی بینکوں کو 717 ملین ڈالر ادا کریں:برطانوی عدالت

   

لندن ۔ /22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے ایک عدالت نے آج ریلائینس گروپ کے چیرمین انیل امبانی کو تقریباً 717 ملین امریکی ڈالر 3 چینی بینکوں کو ادا کرنے کی ہدایت دی جو ان بینکوں کو واجب الادا فنڈس کی واپسی ہوگی ۔ عدالت نے کہا کہ لون اگریمنٹ کے تحت یہ ادائیگی اندرون 21 یوم کی جائے ۔ کووڈ۔19 وباء کے پیش نظر ویڈیو لنک کے ذریعہ سماعت منعقد کی گئی ۔ جسٹس نائجل ٹیئر نے رولنگ دی کہ شخصی ِضمانت کے تحت امبانی پر قرضوں کی واپس ادائیگی لازم ہے۔ریلائینس گروپ کو عدالتی فیصلہ کی کاپی ابھی وصول نہیں ہوئی ۔