سی بی آئی عدالت کی سزا کو ہائیکورٹ نے معطل رکھا، سری لکشمی کی درخواست پر 19 جون کو سماعت
حیدرآباد ۔ 11۔ جون (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے اوبلا پورم مائیننگ کیس میں گالی جناردھن ریڈی اور ان کے ساتھیوں کو بڑی راحت دی ہے۔ عدالت نے سی بی آئی کی خصوصی عدالت کی جانب سے سزا پر حکم التواء جاری کرتے ہوئے گالی جناردھن ریڈی اور اُن کے ساتھیوں کو ضمانت منظور کی ہے ۔ جناردھن ریڈی کے علاوہ ان کے پرسنل اسسٹنٹ محفوظ علی خاں ، بی وی سرینواس ریڈی اور وی ڈی راج گوپال کو سنائی گئی سات سال قید کی سزا کو ہائی کورٹ نے معطل کردیا۔ ہائی کورٹ نے مشروط ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمین کو ہدایت دی کہ وہ ملک سے باہر نہ جائیں۔ ہر ایک کو 10 لاکھ روپئے کی ضمانت پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ واضح رہے کہ نامپلی سی بی آئی عدالت نے 6 مئی کو اوبلا پورم غیر قانونی مائیننگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمین کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی ۔ یہ مقدمہ گزشتہ 15 سال سے زیر دوراں تھا۔ عدالت نے چار ملزمین کو قید کے علاوہ 20 ہزار روپئے جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔ واضح رہے کہ گالی جناردھن ریڈی اور ان کے ساتھی گزشتہ کئی برسوں سے جیل میں ہیں۔ اسی دوران اوبلا پورم مائیننگ کیس کی ملزم آئی اے ایس عہدیدار سری لکشمی کی درخواست پر ہائی کورٹ میں 19 جون کو سماعت ہوگی۔ سی بی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جوابی حلفنامہ داخل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔1
جب مہلوکین کی شناخت سائی تیجا، پون وررگھویندرا کے طورپر کی گئی ہے جن کا تعلق محبوب نگرضلع سے ہے ۔یہ افرادحیدرآبادمیں مقیم اپنے دوستوں کے ساتھ ناگرجناساگرکی ویزاگ کالونی میں تفریح کے بعد اپنی کار میں واپس ہورہے تھے ۔جب ان کی کارناگرجناساگرروڈ کے یاچارم پہنچی تو پرائیویٹ ٹراویلس کی بس نے اس کو ٹکر دے دی۔اطلاع ملتے ہی یاچارم پولیس وہاں پہنچی جس نے زخمیوں کو علاج اورلاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔