ر اجستھان چیف منسٹر نے چہارشنبہ کے روز کہاکہ یہ کھلاہوا معاملہ ہے جس کے واضح شواہد دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ”اس طرح کے معاملہ میں ملزمین کو ایک سال بعد بھی سزن نہیں ہوئی ہے بڑی تعجب کی بات ہے“۔
جئے پور۔ راجستھان چیف منسٹر اشوک گہلوٹ نے کنہیا لال کے قاتلوں کو جلد سے جلد سزا دینے پر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ پر زوردیاہے۔کنہیا لال جو پیشہ سے ایک درزی تھا ادوئے میں 28جون کو ایک سال قبل اسی کے دوکان میں سرقلم کرکے قتل کردیاگیاتھا۔ر اجستھان چیف منسٹر نے چہارشنبہ کے روز کہاکہ یہ کھلاہوا معاملہ ہے جس کے واضح شواہد دستیاب ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ”اس طرح کے معاملہ میں ملزمین کو ایک سال بعد بھی سزن نہیں ہوئی ہے بڑی تعجب کی بات ہے“۔
گہلوٹ نے جہاں شاہ سے خاطیوں کو جلد سے جلد سنانے کی درخواست کی وہیں یہ بھی کہاکہ راجستھان حکومت نے مقدمات کی سنوائی میں تیزی لاتے ہوئے ایک ماہ کے اندر عصمت دری اورقتل کے ملزمان کو پھانسی تک موت جیسے سخت سزاکا اعلان کیاہے۔
راجستھان پولیس نے کنہیا لال کا گلا کاٹ کر قتل کرنے والے خوفناک مجرمین کو اندرون چار گھنٹے گرفتار کرلیا تھا جس کے بعد ریاست میں حالات ایک گھنٹہ میں معمول پر آگئے تھے۔
انہو ں نے کہاکہ ”اسی رات میں این ائی اے نے معاملے اپنے ہاتھ میں لے لیا‘ ہوسکتا ہے کہ اس کیس میں انہیں عالمی سازش کی خفیہ جانکاری ملی ہوگی“۔ انہو ں نے مزیدکہاکہ ریاستی ایجنسیو ں نے مذکورہ مرکزی ایجنسی سے مکمل تعاون کیا ہے۔
انہوں نے دوبارہ کہاکہ ”خاطیوں کو جلد ازجلد سزا سنائی جانی چاہئے“۔ یہاں پر یہ بات قابل ذکر ہے کہ جمعہ کے روز امیت شاہ کاجئے پور اور اودئے پور دورہ ہے۔