ایس اے آر ایس سی او وی۔2کو پھیلنے سے روکنے کے لئے اہم چیزیں ہاتھوں کی صفائی‘ ہجوم سے دوری‘ داخلی علاقے میں ہوا کا موثر انتظام‘ جسمانی دوری اور ماسکس کا استعمال اب بھی برقرار ہے
نئی دہلی۔ کویڈ کی نئی قسم اومیکرون کے لئے مجموعی عالمی خطرہ کااندازہ کافی اونچا ہے‘ عالمی تنظیم برائے صحت(ڈبلیوایچ او)نے کہا ہے کہ اومیکرون بڑی تعداد میں منتقلی کے ساتھ خطرے کی اونچائی پر ہے‘ جس میں 26-32اسپائک بھی شامل ہیں‘ جس میں سے بعض تشویش کے باعث ہے اور ہوسکتا ہے کہ وہ مدافعت سے بچنے کی اہلیت سے وابستہ ہوں اور تیزی کے ساتھ پھیلنے والے بھی ہوسکتے ہیں۔
تاہم عالمی ادارے صحت نے کہاکہ اب بھی غیرواضح صورتحال برقرار ہے۔ ڈبیلوایچ او نے کہاکہ ”ان تغیرات کو دیکھتے ہوئے جو مدافعتی فرار کی صلاحت اور ممکنہ منتقلی کا فائدہ دے سکتے ہیں‘ عالمی سطح پر اومیکرون کے مزیدپھیلنے کا امکان بہت زیادہ ہے“۔
ڈبلیو ایچ او نے ضروری کاروائی پر زوردیتے ہوئے ممبرملک سے مسلسل چوکسی اختیار کرنے اورایس اے آر ایس سی او وی۔2کے اقسام کے پھیلنے کو سمجھنے کے علاوہ کمیونٹی میں اومیکرون کی موجودگی کو پکڑنے کے لئے جانچ میں تیزی لانے کا استفسار کیاہے۔
ڈبلیو ایچ او نے غیر ٹیکہ یافتہ اورمکمل طور پر ٹیکہ نہیں لگائے ہوئے لوگوں تک ٹیکوں کی رسائی کو یقینی بنانے پر بھی ڈبلیو ایچ او نے زوردیاہے۔
ڈبلیوایچ او کا کہنا ہے کہ ایس اے آر ایس سی او وی۔2کو پھیلنے سے روکنے کے لئے اہم چیزیں ہاتھوں کی صفائی‘ ہجوم سے دوری‘ داخلی علاقے میں ہوا کا موثر انتظام‘ جسمانی دوری اور ماسکس کا استعمال اب بھی برقرار ہے