بھونیشور : اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کے اہلکاروں نے اوڈیشہ کے راوڑکیلا میں ایک بین ریاستی مجرم کو گرفتار کرکے اس کے پاس سے تقریباً 16 لاکھ روپے کے جعلی نوٹ، ایک لیپ ٹاپ اور کلر پرنٹر ضبط کیا ہے ۔ایس ٹی ایف ذرائع نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ذرائع نے بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر ایس ٹی ایف نے راوڑکیلا ضلع پولیس کی مدد سے ملزم ایس کے احمد کو ہفتہ کو گرفتار کیا۔ وہ دہلی کے بدر پور تھانہ علاقے کے تحت مولر باندھ کا رہنے والا ہے ، اس وقت وہ راوڑکیلا میں مقیم تھا، تلاشی کے دوران اس کے پاس سے 16.11 لاکھ روپے کے جعلی نوٹ، ایک لیپ ٹاپ اور ایک کلر پرنٹر اور دیگر مجرمانہ دستاویزات برآمد کر کے ضبط کر لیے گئے ۔