اوڈیشہ : چلتی کار میں خاتون کی عصمت ریزی

   

بھوبنیشور 8 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اوڈیشہ میں ایک خاتون کی چلتی کار میں عصمت ریزی کی گئی ۔ کہا گیا ہے کہ خاتون کو کار میں لفٹ دی گئی تھی اور ایک کالج کے قریب اس کی عصمت ریزی کی گئی ۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون بیہوش حالت میں پولیس کو دستیاب ہوئی تھی اور اسے دواخانہ منتقل کیا گیا ہے ۔