حیدرآباد۔ نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے معروف سوشیل میڈیا پلیٹ فارم پر ائے اور ایک مادری زبان کی اہمیت پر زوردینے کے لئے اُردو کا استعمال کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا۔
ممتاز شاعر داغ دہلوی کاحوالہ دیتے ہوئے انہوں نے اس زبان کا استعمال کرنے والوں پر زوردیاکہ و ہ اس کی لسانی عظمت کے تحفظ اور اسے محفوظ رکھنے کی کوشش کریں۔]
انہوں نے ایک ارٹیکل بھی لکھا تھا جو روزنامہ سیاست میں مذکورہ مادری زبان کے رول کے تنقیدی جائزہ پر مشتمل تھا۔
اپنے ٹوئٹ میں نائب صدر نے کہاکہ کسی ایک یہ مادری زبان نہ صرف اظہار خیال کا ذریعہ ہے اور کسی ایک کے احساسات او رجذبات ہیں‘ بلکہ یہ ایک وسیع لسانی‘ تہذیبی‘ ثقافتی ورثہ کالزومی جز بھی ہے۔ یہاں پر پیش کئے جارہے
ہیں وہ ٹوئٹس
نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو کے ارٹیکل اور سوشیل میڈیاپوسٹ کا اُردو میں خیرمقدم کرتے ہوئے پروفیسر فخر عالم برائے محکمہ اُردو‘ خواجہ معین الدین چشتی یونیورسٹی برائے لسانیت لکھنو نے مشاہدہ کیا کہ انہوں نے اُردو کے متحدہ اثر کو واضح کیاہے