اُڈیشہ : اُڈیشہ سب آرڈینیٹ اسٹاف سلیکشن کمیشن نیریاست بھر میں میڈیکل کالجس اور ہسپتالوں میں مخلوعہ نرسنگ آفسر کی 4070جائیدادوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کے ادخال کا آغاز 14مئی 2022 سیہوچکا ہے اور آخری تاریخ 12جون 2022 ہے۔ امیدوار کسی بھی مسلمہ بورڈ سے انٹرمیڈیٹ، جی این ایم ڈپلومہ یا بی ایس سی نرسنگ کامیاب ہوں۔حدعمرکم ازکم 21سال اور اعظم ترین عمر38سال ہونی چاہئے۔ جبکہ ایس سی، ایس ٹی،ایس ای بی سی اور خاتون امیدواروں کو 5سال کی رعایت دی جائے گی۔اس کے علاوہ معذورین کو 10سال کی رعایت فراہم کی جائے گی۔اسی طرح ایکس سرویس مین کو بھی حدعمر میں دی جائے گی۔