جلپائی گوڑی (مغربی بنگال) ۔ یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک ادھیر عمر شخص کو جلپائی گوڑی ضلع کے مقامی افراد نے بچہ چور سمجھتے ہوئے زدوکوب کرکے ہلاک کردیا۔ اسے دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا۔ جہاں اس کی صحت مستحکم بتائی جاتی تھی۔ لیکن ڈاکٹرس کے بموجب آج اس کا انتقال ہوگیا۔ مقامی افراد نے اسے بچہ چور سمجھ لیا تھا اور اسے زمین پر گراکر لاٹھیوں سے پیٹا تھا۔ اس شخص کو سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جبکہ ترنمول کانگریس قائد کو اس واقعہ کی اطلاع دی گئی۔ تحقیقات جاری ہیں۔ ایس پی ابھیشیک مودی نے کہا کہ خاطیوں کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے۔