آندھراپردیش میں برقی کا شدید بحران

   

حیدرآباد 10 اپریل (سیاست نیوز) آندھراپردیش برقی کے شدید بحران سے دوچار ہے۔ صنعتی اداروں کو برقی کی سربراہی پر پابندیاں لگادی گئی ہیں۔ سکریٹری محکمہ بی سریدھر نے برقی بحران کو عارضی قرار دیا اور کہاکہ گھروں اور زرعی شعبہ کے لئے برقی سربراہی کو یقینی بنانے صنعتی اداروں اور کارخانوں کے لئے برقی سربراہی پر تحدیدات لگائی گئی ہیں۔