اپریشن ہستہ۔ بی جے پی اور جے ڈی ایس کے 15سے زائد لیڈران کی کرناٹک میں کانگریس پارٹی میں شمولیت

,

   

شیو ا کمار نے انہیں پرچم تھمایا اور پارٹی میں شامل کیاہے
بنگلورو۔ ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیوا کمار کی موجودگی میں بنگلورو میں جے ڈی ایس او ربی جے پی کے 15اہم قائدین اور سابق کارپوریٹرس نے برسراقتدار کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

یہاں پارٹی دفتر میں بھارت جوڑ ایڈیٹوریم کے اندر اس تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ سابق ڈپٹی میئر ایل سرینواس‘ پرساد بابو‘ اور سابق تعلقہ پنچایت رکن انجنا اپا ہم قائدین میں شامل تھے۔شیو ا کمار نے انہیں پرچم تھمایا اور پارٹی میں شامل کیاہے۔

بنگلورو میں یشونت پور او رآر آر نگر حلقوں سے بی جے پی اور جے ڈی ایس لیڈران کو کھینچنے کے بعد کانگریس کی جانب سے یہ تیسرا بڑا اپریشن تھا۔کانگریس میں شامل ہونے کے بعد سرینواس نے کہاکہ وہ 33سالوں سے بی جے پی کے لئے کام کررہاتھا۔

شیو اکمار نے کہاکہ ”پدمانابھا نگر حلقہ میں بنگلور سٹی کارپوریشن پر اقتدار حاصل کرنے کے پس پردہ ایک بڑی طاقت کے طور پر کام کرنے والے بی جے پی او رجے ڈی ایم لیڈران اب کانگریس میں شامل ہوگئے ہیں۔

بی جے پی قائدین کا سلوک ان کے ساتھ ٹھیک نہیں تھا اس لئے انہوں نے اب ہمارا دروازہ کھٹکھٹایا ہے“۔ انہوں نے کھل کر کہا ہے کہ وہ پارٹی کی مضبوط بنانے کے اقدامات اٹھائیں گے۔

وہ مجوزہ بی بی ایم پی انتخابات او رلوک سبھ انتخابات میں جیت حاصل کرنے کے لئے کام کررہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شیو اکمارنے پارٹی کی اعلی کمان کو کرناٹک سے 20سے زائد لوک سبھا سیٹوں پر جیت دلانے کا بھروسہ دلایاہے۔

وہ کہہ رہے ہیں کہ بی جے پی اور جے ڈی(ایس) کے 20سے زائد اراکین اسمبلی کو وہ کانگریس میں لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

اپنے اس اقدام کی مدافعت کرتے ہوئے شیو ا کمار نے سوال کیا کہ آیا کرناٹک‘ مہارشٹرا‘ گوا او رمدھیہ پردیش میں منتخب حکومتو ں کوبید خل کرنے میں بی جے پی کیا صحیح ہے۔