حکومت اصولی طور پر قاعدہ 193کے تحت لوک سبھا میں اور قاعدہ 176کے تحت راجیہ سبھا میں اس معاملے پر بحث کرنے پر راضی ہوگئی ہے۔
نئی دہلی۔ مانسون اجلاس کے دوسرے دن اپوزیشن جماعتوں نے جمعہ کے روز پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں منی پور میں جاری تشدد پر وبحث کے لئے نوٹس دیاہے۔وہیں لوک سبھا میں اپوزیشن جماعتوں نے 193قاعدے کے تحت نوٹس دیاہے‘ راجیہ سبھا میں مذکورہ اپوزیشن نے قاعدہ 176اور 267کے تحت نوٹس دیاہے۔
حکومت اصولی طور پر قاعدہ 193کے تحت لوک سبھا میں اور قاعدہ 176کے تحت راجیہ سبھا میں اس معاملے پر بحث کرنے پر راضی ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ لوک سبھا میں قاعدہ 193اور راجیہ سبھا میں قاعدہ 176کا مطلب مختصر بحث ہے۔ راجیہ سبھا میں قاعدہ 267کا مطلب دن کے تمام کام کی معطلی ہے۔پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پہلے دن منی پور میں تشدد پر اپوزیشن کی طرف سے نعرے بازی کے درمیان بے ہنگم مناظر دیکھنے میں ائے کیونکہ مشترکہ اپوزیشن نے اس معاملے پر وزیراعظم نریندرمودی کا بیان طلب کیاتھا۔
ریاست میں دو خواتین کی برہنہ پریڈ کا ویڈیومنظرعام پر آنے او ربڑے پیمانے پر وائر ل ہونے کے بعد پیدا ہوئے ایک تازہ تنازعہ کے درمیان یہ بات سامنے ائی ہے۔ تقریباً تین ماہ پرانا یہ ویڈیوتھااور شمال مشرقی ریاست میں نسلی تشدد کے پھوٹ پڑنے کے ایک دن بعد 4جولائی کا بتایاجارہا ہے۔
ویڈیو پر نوٹ لیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہ ”اس واقعہ پر میں درد سے تڑپ رہاہوں اور کسی بھی مہذب معاشرے میں یہ ایک شرمناک واقعہ ہے۔ کسی بھی مجرم کو بخشا نہیں جائے گا‘ اس واقعہ کے پس پردہ کسی کو بھی ہم معاف نہیں کریں گے“۔
لوک سبھا او راجیہ سبھا میں کاروائی کو منی پور کے مسئلے پر پارلیمنٹ میں بحث کی مانگ کے ساتھ اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کی ہنگامئی کے ساتھ پورے دن کے لئے مذکورہ ایوانوں کی کاروائی کو معطل کردیاگیا